Advertisement
Advertisement
Advertisement

ویرات کوہلی کو ٹیبل ٹینس کے فائنل میں بھی شکست

Now Reading:

ویرات کوہلی کو ٹیبل ٹینس کے فائنل میں بھی شکست

رائل چیلنجرز بنگلور کے بائیو ببل میں محصور کھلاڑیوں کی دلچسپی کے لئے کرائے گئے انٹرا اسکواڈ ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں ویرات کوہلی کو شکست ہو گئی۔

سابق کپتان ویرات کوہلی کو فائنل میں ببل انٹیگریٹی مینجر اشیش نے شکست سے دوچار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

رائل چیلنجرز بنگلور کے اس انٹرا اسکواڈ ٹیبل ٹینس ایونٹ کا نام ٹیبل ٹینس کلاشاتھون تھا، جس میں کھلاڑیوں سمیت فرنچائز اسٹاف نے بھی شرکت کی۔

اس ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کے مابین ہلکے پھلکے انداز میں نوک جھونک کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس سے کھلاڑی محضوظ ہوئے۔

فائنل میں اشیش پہلا سیٹ ہارنے کے بعد دوبارہ گیم میں واپس آئے اور ویرات کوہلی سے فتح چھین لی۔

Advertisement

کرکٹ کے میدان میں خراب فارم کے باعث تنقید کا شکار ویرات کوہلی کے لئے یہ شکست بھی کافی اثر انداز ہو گی۔

رائل چیلنجرز بنگلور نے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں 12 میچز میں سے 7 میں کامیابی حاصل کی ہے اور 5 میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹیم کے 14 پوائنٹس ہیں۔

دوسری جانب ویرات کوہلی بھی اپنے کرکٹ کیئریر کے خراب ترین دور سے گزر رہے ہیں، ویرات رواں آئی پی ایل میں چھٹی مرتبہ گولڈن ڈک پر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ویرات کوہلی نے 12 میچز میں صرف 216 رنز بنائے ہیں جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر