Advertisement
Advertisement
Advertisement

نریندرا مودی توشہ خانہ کے تحائف کا کیا کرتے رہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

Now Reading:

نریندرا مودی توشہ خانہ کے تحائف کا کیا کرتے رہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

 پاکستانی سیاست دان اکثر توشہ خانہ کے تحائف کے حوالے سے تنازعات کا شکار رہتے ہیں، کسی پر چوری کا الزام لگتا ہے تو کسی پر بیچنے کا۔

کچھ سیاست دان تھوڑی رقم ادا کرنے کے بعد ملنے والے تحائف اپنے پاس رکھ لیتے ہیں۔

ایسے میں ہمارے پڑوسی ملک بھارت کے سربراہان کو ملنے والے تحائف کے ساتھ کیا کیا جاتا ہے؟ آئیے آج یہ بھی جان لیتے ہیں۔

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بتارہے ہیں کہ توشہ خانے کے تحائف کا انہوں نے کیا کیا۔

نریندرا مودی کہتے ہیں کہ “مجھے معاف کرنا ایک سوال آیا ہے، لیکن جواب نہ دیا تو ٹھیک نہیں لگے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ جب میں گجرات میں وزیراعلیٰ تھا، تو جہاں جاتا لوگ چاندی کی تلوار، خوبصورت مورتی یا کچھ بھی تحفے میں دیتے تھے۔

نریندرا مودی نے کہا کہ میں بھی انسان ہوں، دل کرتا ہے کہ یہ چیزیں گھر میں لگاؤں لیکن میرا دل نہیں مانتا تھا، میں ساری چیزیں اٹھا کر سرکاری خزانے میں ڈال دیتا تھا۔

Over 2,700 Gifts Received By PM Narendra Modi To Be Auctioned From  September 14

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو ملنے والے تحائف

بھارتی وزیراعظم نے بتایا کہ وہاں کا عملہ بھی تنگ آگیا تھا، لیکن میں نے اس کا کیا کرنا تھا، سنبھالنے کے لیے بھی بندے چاہیے ہوں گے ، پھر اس کی مارکیٹ ویلیو کا اندازہ کراتا اور بعد میں انہیں نیلام کردیا جاتا۔

مودی کہتے ہیں کہ اس نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم بچیوں کی تعلیم کے لیے عطیہ کردیتا تھا، گجرات چھوڑنے تک اس نیلامی اور لوگوں کی طرف سے دیئے گئے بچیوں کی تعلیم کے لیے دیئے گئے چیکس ملا کر 100 کروڑ روپے سے زیادہ رقم جمع کرائی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر