
گرمیوں میں پسینہ آنا ایک قدرتی عمل ہے جو کہ آپ کے صحت مند ہونے کی علامت ہے تاہم دنیا کی ایک بڑی آبادی سال بھر رات نیند کے دوران پسینہ آنے کی شکایت کرتے نظر آتے ہیں موسم کیسا بھی ہو وہ رات سوتے میں پسینے سے بھیگ جاتے ہیں۔
اس ضمن میں ڈاکٹر حضرات کا کہنا ہے کہ نیند کے دوران پسینہ آنا زیادہ تر افراد کے لئے معمول کی بات ہے جس کے لئے کسی علاج کی ضرورت نہیں ہے تاہم کچھ کیفیات میں یہ کسی بیماری یا مسئلے کی جانب اشارہ کرتی ہیں۔
بڑھتی عمر کے اثرات
دیکھا گیا ہے کہ بڑی عمر کی خواتین رات میں پسینہ آنے کی شکایت کرتی نظر آتی ہیں اس کی بینادی وجہ جسم میں ہارمون کی تبدیلی ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ جنم لینے لگتی ہے جیسے مینوپاز۔ لیکن اس مسئلے کا علاج موجود ہے کچھ ادویات اور ہارمونل تھیریپی اس ضمن میں کار آمد ثابت ہوسکتی ہیں یہ خواتین میں عمر بڑھنے کے ساتھ جنم لینے والے دیگراثرات جیسے ہاٹ فلیشس اورمزاج میں تبدیلی کو بھی دور کرنے میں مؤثر ثابت ہوسکتی ہیں۔
ادویات
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں تمام ہی ادویات میں مختلف کیمیکل استعمال کئے جاتے ہیں جو بیماری کے علاج کے ساتھ کئی مضر اثرات بھی رکھتے ہیں ان ہی میں ایک پسینہ بھی شامل ہے خاص کر اینٹی ڈپریسنٹ، سٹیرائڈرزاور درد کش ادویات کا استعمال نیند میں پسینہ آنے کی بینادی وجہ ہے۔ اگر ان ادویات کے استعمال سے آپ اس کیفیت میں مبتلا ہوگئے ہیں تو فوری طور اپنے معالج سے رابطہ کریں اور ان سے متبادل دوا تجویز کرنے کو کہیں۔
بلڈ شوگر کا کم ہونا
خون میں چینی کی سطح کا کم ہونا جسے ہائپو گلیسیمیا کہا جاتا ہے نیند میں پسینہ آنے کی بنیادی وجہ ہوسکتی ہے یہ ذیابیطس کے مریض میں پائے جانے والی عام کیفیت ہے اس مقصد کے لئے انسولین لینے والے افراد نیند میں پسینہ آنے کے مسئلے کا سامنا کرتے ہیں۔
خون میں چینی کی سطح معمول سے کم ہونے پرجسم کے دیگر اعضاء زیادہ محنت سے کام کرتے ہیں اس لئے پسینہ کا اخراج ہونا عام ہے جبکہ ساتھ ہی یہ ایڈرینالین غدود کو متحرک کر دیتے ہیں اس طرح جسم کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پسینہ آنا شروع ہوجاتا ہے۔
انفیکشن
رات میں پسینہ آنا اس بات کی علامت ہے کہ جسم کا مدافعتی نظام کسی انفیکشن سے کا مقابلہ کر رہا ہے، ایسا کورونا وائرس کے دوران نوٹ کیا گیا ساتھ ویکسین کے ضمنی اثرات کے طور بھی پسینہ آنا معمول کی بات ہے۔ اگر آپ کسی بھی انفیکشن کا شکار ہیں چاہے وہ وائرل ہو یا بیکٹریل تو رات میں پسینہ آنے کے مسئلے کا ضرور سامنا کر سکتے ہیں۔
نشہ
اگر آپ رات سونے سے قبل کسی قسم کا نشہ کرتے تو قوی امکان ہے نیند میں پسینہ آنے کا ضرور سامنا کر سکتے ہیں کیو نکہ یہ مضر صحت کیمیکل جسم میں داخل ہوکراس کا درجہ حرارت بڑھا دیں دیتے ہیں اور نتیجے میں جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لئے پسینہ کا اخراج ہونے لگتاہے۔
پریشانی
یہ ضرورت سے زیادہ پسینہ آنے کی ایک وجہ ہوسکتی ہے جب آپ فکرمند ہوتے ہیں اوراضطرابی کیفیت میں جسم اس کے ردعمل کے طور پردل کی دھڑکن کو بڑھا دیتا ہے اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگتی ہے۔ گھبراہٹ کے احساس سے بھی پسینہ آنے لگتا ہے جس کا مقصد یہ ہوتا ہےکہ جسم کو ٹھنڈا رکھا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News