
علی زیدی
علی زیدی نےکہا ہے کہ پر امن احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی صدر علی زیدی کی قیادت میں قافلہ شاہراہِ قائدین سے نمائش چورنگی کی جانب رواں دواں ہے۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت میں انہوں نے 5 بار لانگ مارچ کیا۔
علی زیدی نے کہا کہ ہم پر امن احتجاج کرنے جارہے ہیں جو ہمارا جمہوری حق ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی احتجاج کی اجازت دی ہے، میں سندھ ہائی کورٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ سو موٹو ایکشن لیں۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہم جمہوری لوگ ہیں، ہماری حکومت نے کبھی کسی کو احتجاج سے نہیں روکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News