Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ

Now Reading:

پیپلزپارٹی کے وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات، گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ
گورنر کا عہدہ

پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب میں گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلزپارٹی کے اعلیٰ سطحی وفد کی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے آج اہم ملاقات ہوئی ہے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سے ملاقات میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان پاور شئیرنگ کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے جبکہ پیپلزپارٹی پنجاب کے  آئینی عہدوں سے بھی دستبردار ہوگئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی نے گورنر کا عہدہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی پی پی نے پنجاب میں تین وزارتیں، دو سے زائد معاون خصوصی، قائمہ کمیٹی کی چئیرمین شپ اور دو پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے مانگ لئے ہیں جبکہ اہم اداروں اور کارپوریشنز میں اہم عہدوں پر تقرریوں کا بھی مطالبہ کر دیا ہے۔

Advertisement

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے پیپلزپارٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور پنجاب کی ترقی میں مل جل کر کام کرنے پر مکمل اتفاق کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کو سینئر وزیر بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ ممکنہ وزراء میں سید حیدر علی گیلانی، مخدوم سید عثمان محمود، ممتاز علی چانگ کے نام شامل ہیں۔

اسکے علاوہ شازیہ عابد، غضنفر عباس لنگا، رئیس نبیل کو پارلیمانی سیکرٹری اور چئیرمین پارلیمانی پارٹی بنائے جانے کا امکان ہے جبکہ سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کو معاون خصوصی بنائے جانے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر