Advertisement
Advertisement
Advertisement

عیسائی برادری کے تحفظات ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دینگے، وزراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

عیسائی برادری کے تحفظات ہیں، جلسے کی اجازت نہیں دینگے، وزراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ عیسائی برادری کے تحفظات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کسی اور عوامی جگہ پر جلسہ کرلے لیکن وہ پرائیوٹ گہ ہے وہاں ہر گز جلسے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

 انہوں نے کہا کہ ہماری انتظامیہ نے ان سے رات کو تین گھنٹے مذاکرات کیے عیسائی برادی کے تحافظات ہیں، وہ پرائیوٹ جگہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انتظامیہ نے پی ٹی آئی سے کہا کہ کوئی پبلک پلیس پر کرلیں لیکن انہوں نے بات نہیں مانی۔

اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عمران خان خون خرابہ چاہتا ہے ۔

Advertisement

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کرنے پر مسیحی برادری نے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

 اس حوالے سے مسیحی برادری کا کہنا ہے کہ یہ ہماری عبادت کی جگہ ہے، اسے جلسے کے لئے استعمال نہیں کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں میں اتنی شرم نہیں کہ یہ عبادت گاہ کو جلسہ گاہ بنا رہے ہیں، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے لیکن یہاں جلسہ نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے لئے پیغام ہے کہ ہم اقلیتی ضرور ہیں لیکن جانور نہیں کہ جس طرح چاہو گے گھسیٹو گے، ۔

مسیحی برادی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیالکوٹ میں سی آئی ٹی گراؤنڈ مسیحی برادری کی ملکیت ہے۔

خیال رہے کہ مسیحی برادری نے پی ٹی آئی کے جلسے کے خلاف عدالت میں کیس دائر کیا جس پر عدالت نے انتظامیہ کو گرائونڈ خالی کرانے کا حکم دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر