 
                                                                              پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور گلوکار ہارون شاہد نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ احتجاج میں بچوں کو ساتھ لے کر نہ جائیں۔
ہارون شاہد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں شرکت کرنے والوں کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ پانی، نمک اور کپڑے ساتھ رکھیں تاکہ آنسو گیس شیلنگ سے بچا جا سکے۔
Karachi! Get ready for tomorrow. Carry plenty of water with you, a hand towel and salt. Do not go to the protests with your kids. Also, in case you’re wondering about the hand towel and salt. These are antidotes to tear gas. Been there done that! Come prepared. #AzadiMarch
— Haroon Shahid (@Haroon_5hahid) May 24, 2022
واضح رہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ اسلام آباد کی طرف بڑھ رہا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں پارٹی کے کارکنان اور پولیس اہلکاروں میں تصادم کے باعث صورتحال کشیدہ ہے۔
حکومت کی جانب سے راولپنڈی اور اسلام آباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے تاکہ مظاہرین کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 