Advertisement
Advertisement
Advertisement

محمد حارث اور زمان خان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے مضبوط امیدوار

Now Reading:

محمد حارث اور زمان خان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے مضبوط امیدوار

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اور تیز گیند باز زمان خان اگلے ماہ شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان سے قبل مضبوط امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کی اور ہر قسم کی صورتحال میں اپنی مہارت کا  مظاہرہ کیا۔

 جہاں محمد  حارث نے دلکش اسٹروکس کھیلے وہیں زمان  خان  نے ڈیتھ اوورز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

لاہور قلندرز کے زمان خان  نے 18 وکٹیں لینے کے بعد اس سال کے پی ایس ایل کے ابھرتے ہوئے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ حارث نے پانچ اننگز میں 166 رنز بنائے اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 186.51 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیے جانے کا امکان ہے اور برطانیہ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی مئی کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے تیاری کیمپ کے لیے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
آسٹریلیا کا دورۂ پاکستان اور وائٹ بال سیریز کی تاریخیں طے، جلد اعلان متوقع
 قومی کرکٹر صہیب مقصود کی گاڑی ملزم پارٹی سے ریکور، پولیس نے واپس کر دی
شان مسعود پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ آپریشنز مقرر
پی ایس ایل، جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے پی سی بی کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر