
پاکستان مسلم لیگ ن کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ لندن جانے والے حکومتی ارکان وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
حکومتی ارکان وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب اورایاز صادق وطن واپس پہنچ گئے۔
رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ اور وفاقی وزیر احسن اقبال بھی وطن واپس پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ حکومتی ارکان لندن سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے بلائے جانے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے وزیراعظم سمیت حکومتی ارکان لندن روانہ ہوئے تھے۔
لندن میں نواز شریف کی جانب سے ن لیگ کے اجلاسوں کی صدارت کی گئی جس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورتحال زیر غور آئیں۔
ان اجلاسوں کے حوالے سے ذرائع نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ 2 روز کے دوران ہونے والے اجلاس میں کسی قسم کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی پر اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد عوام کے لئے پیکج کا اعلان کریں گے اور موجودہ سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
علاوہ ازیں ن لیگ کا نواز گروپ بجٹ کے بعد فوری الیکشن کا خواہشمند ہے جبکہ نواز شریف گروپ نے انتخابی اصلاحات کے بعد ہی الیکشن کرانے پر زور دیا ہے۔
دوسری جانب حکومت کے بڑے اتحادی پاکستان پیلز پارٹی کی جانب سے بھی اگلے الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہی شفاف الیکشن ممکن ہوسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News