Advertisement
Advertisement
Advertisement

جعلی اکاؤنٹس پر ٹوئٹر کی وضاحت تک معاہدے میں پیش رفت نہیں ہوگی، ایلون مسک  

Now Reading:

جعلی اکاؤنٹس پر ٹوئٹر کی وضاحت تک معاہدے میں پیش رفت نہیں ہوگی، ایلون مسک  
ایلون مسک

ٹوئٹر صارفین کیلئے بڑی خوشخبری؛ ایلون مسک کا اہم اعلان

برقی گاڑیوں سے خلا میں نجی سیٹلائیٹس بھیجنے والے ایلون مسک نے کہا ہے کہ جب تک ٹوئٹرجعلی اکاؤنٹس کے حوالے سے وضاحت نہیں دے گا، اس وقت تک اس معاہدے میں پیش رفت نہیں ہوگی۔

ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک اورٹوئٹرکے درمیان اس مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارمزکوخریدنے کے لیے ہونے والے معاہدے میں رکاوٹیں حائل ہوگئی ہیں۔

اس بابت ایلون مسک کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ٹوئٹرکی خریداری کے معاملے میں اس وقت تک مزید پیش رفت نہیں ہوگی جب تک انتظامیہ بوٹس ( سافٹ ویئرکی مدد سے چلنے والے اکاؤنٹس) کے حوالے انہیں یقین دہانی نہیں کروا دیتی۔

ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرکو44 ارب ڈالرمیں خریدنے کا معاہدہ کیا تھا تاہم جعلی اوربوگس اکاؤنٹس کی وجہ سے گزشتہ دنوں انہوں نے اس معاہدے کوہولڈ کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ٹیکنالوجی کے میدان میں تاریخ کے سب سے بڑے معاہدے کو ہولڈ کرنے کے حوالے سے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’’ٹوئٹر پر جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے اس معاہدے کوعارضی طورپرروکا گیا ہے۔ ‘

Advertisement

ایلون مسک کی اس ٹوئٹ کے بعد چند ہی گھنٹوں میں ٹوئٹر کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہوگئی تھی۔

مسک نے اپنی ٹوئٹ میں دو مئی کو رائٹرزپر شایع ہونے والی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا تھا، جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوربوگس اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیا ہے۔

Advertisement

دوسری جانب ٹوئٹرکے چیف ایگزیکٹو آفیسرپراگ اگروال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’ہم اپنے پلیٹ فارم سے روزانہ تقریبا 5 لاکھ بوگس اکاؤنٹس معطل کررہے ہیں، جب کہ لاکھوں اکؤنٹس کوانساںوں کے بجائے سافٹ ویئر( بوٹس) کے ذریعے چلائے جانے کی تصدیق بھی کی جارہی ہے۔‘

ایلون مسک نے اگر وال کی ٹوئٹ پر ’POO‘ ایموجی کے ساتھ رد عمل دیتے ہوئے ان جعلی اکاؤنٹس کو ’بوٹس طاعون‘ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کا مالک بننے کے بعد سب سے پہلی ترجیح اس طاعون سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔

یاد رہے کہ فاربس جریدے کے مطابق دنیا کے امیرترین افراد کی فہرست میں شامل اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک کے مجموعی اثاثے 230 ارب ڈالر سے زائد ہیں۔

مسک نے ٹوئٹرکوخریدنے کا اعلان کرکے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو حیرت زدہ کردیا تھا۔ ان کے دوست انہیں روایت شکن ذہین ترین آدمی کہتے ییں جب کہ ناقدین کی نظر میں ایلون مسک بڑائی کے خبط میں مبتلا ضدی آدمی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ناسا شٹ ڈاؤن ، 15 ہزار 94 ملازمین فارغ
سندھ میں دسمبر 2025 تک ای وی (الیکٹرک) ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ
نیتن یاہو کا دعویٰ محض رعونیت ، اسرائیلی مدد کے بغیر بھی موبائل فونز بنانا ممکن
ایپل کا نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’’آئی او ایس 26‘‘ صارفین کیلیے کب دستیاب ہوگا ؟
آئی فون 17، ایپل کا نیا جادو، فیچرز دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر