
کنگنا نے بالی وُڈ خانز کیساتھ کام سے کیوں انکار کیا، اداکارہ نے وجہ بتادی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اسکرپٹ میں خواتین کو غیر اہم دکھانے یا ان کے کردار سے انصاف نہ کرنے والی فلموں میں کام نہ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
کنگنا نے ایک انٹرویو کے دوران یہ انکشاف کیا کہ وہ بہت سی ایسی فلمیں ٹھکرا چکی ہیں جس میں صرف مردوں کے کردار کو ہی دکھایا جاتا ہے یا عورتوں کا کردار نہ ہونے کے برابر ہوتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنی آنے والی فلم ’ڈاکاڈ‘ کے پوسٹر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا نظریہ اور سوچ یہ ہے، اسی لیے بالی وُڈ کے خانز اور کمار کے ساتھ بھی کئی فلموں میں کام کرنے سے انکار کر چکی ہوں‘۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
کنگنا رناوت نے کہا کہ میں منصوبہ بندی کیساتھ ایسا نہیں کرتی مگر اپنے نظریے کے تحت چلتی ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ ایسے نظریات پر فلموں میں کردار کرنے کے لیے رازنیش، سہیل مکلائی اور دیپک موکٹ جیسے افراد کی ضرورت پڑتی ہے جو ایسے کردار آفر کریں جس میں خواتین کو مرکزی حیثیت ملے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر ایک عورت کامیاب ہوتی ہے تو اس کی کامیابی کئی مردوں پر منحصر ہوتی ہے۔
یاد رہےکہ کنگنا رناوت کی فلم ڈاکاڈ جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News