Advertisement
Advertisement
Advertisement

لنڈا بازار میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

Now Reading:

لنڈا بازار میں آتشزدگی، درجنوں دکانیں جل کر خاکستر

  لنڈا بازار میں آتشزدگی کے باعث درجنوں دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خان پور کے لنڈا بازار میں صبح سویرے پیش آیا ، جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر لنڈا بازار میں آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے 3 درجن کے قریب دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ  اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی 7 ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچیں اور بالآخر 2 گھنٹے کی شدید محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔

ریسکیو حکام نے بتایا آگ بجھانے کے بعد ایریا میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ کچھ روز قبل سیالکوٹ میں سگریٹ کے باعث  گھر کے اندر آگ بھڑک اٹھی تھی۔

Advertisement

  آتشزدگی کے باعث 2 بھائی جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 2 بچوں سمیت 4 افراد بھی متاثر ہوئے تھے۔

ریسکیو حکام نے بتایا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں اکرم اور علی رضا شامل ہیں جبکہ چاروں زخمیوں کو علامہ اقبال سول اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر