
جام اویس کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو تفصیلی دلائل دینے کی ہدایت
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے دائرہ اختیارسے متعلق فیصلہ 12 مئی تک مؤخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔
وکیل نیشنل کمیشن فارہیومین رائٹس نے دلائل میں عدالت سے کہا کہ ہم نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائرکررکھی ہے۔ ماتحت عدالت نے ہماری فریق بننے کی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
وکیل نیشنل کمیشن فار ہیومین رائٹس جبران ناصر نے دلائل میں کہا کہ ہمیں کیس کے دائرہ اختیارسے متعلق دلائل دینے کا موقع نہیں ملا ہے۔ ہم نے فریق بننے کی درخواست پر فیصلہ نا کرنے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔
عدالت نے گزشتہ سماعت پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا یا نہیں فیصلہ 12 مئی کو سنایا جائے گا۔ کیس پولیس، پراسیکیویشن، مدعی مقدمہ اور ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کی مخالفت کی تھی۔
پراسیکیوشن کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے جبکہ ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چل سکتا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News