Advertisement
Advertisement
Advertisement

17 خواتین کو قتل کرنے والے “سیریل کلر” کو عمر قید کی سزا

Now Reading:

17 خواتین کو قتل کرنے والے “سیریل کلر” کو عمر قید کی سزا

بھارتی ریاست تلنگانہ کے جوگلمبا گڈوال ضلع کی ایک عدالت نے 17 خواتین کو قتل کرنے والے سیریل کلر کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

47 سالہ یروکالی سرینو شراب کی دکان پر خواتین سے دوستی کرنے کے بعد انہیں نشانہ بناتا تھا، اسے اب قتل کے “ایک” کیس میں سزا سنائی گئی۔

تھرڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اسے مجرم قرار دیتے ہوئے جمعرات کو 53 سالہ چٹی الیولما کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی۔

سیریل کلر کو 2019 میں الیولما کے قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

تحقیقات سے پتا چلا کہ اس نے پچھلی دہائی میں 16 دیگر خواتین کو قتل کیا۔

Advertisement

سرینو کی بیوی سلمہ کو بھی چوری کا مال ذخیرہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

شراب کا عادی سرینو ان خواتین سے دوستی کرتا تھا جو مشروب کی دکانوں پر شراب پینے آتی تھیں، وہ انہیں پکنک کے نام پر الگ تھلگ جگہوں پر لے جاتا اور ان کے ساتھ شراب پینے کے بعد انہیں قتل کر کے سونے چاندی کے زیورات چرا لیتا۔

Telangana serial killer has been awarded life imprisonment. Sangbad  Pratidin FGN News | FGN News

سیریل کلر یروکالی سرینو

سرینو، جس نے اپنے ہی بھائی کا بھی قتل کیا تھا، آخر کار اس وقت پکڑا گیا جب پولیس نے الیو لما قتل کیس کی گتھیاں سلجھائیں، الیولما کی لاش 17 دسمبر 2019 کو محبوب نگر ضلع کے ایک گاؤں کے قریب سے ملی تھی۔

پولیس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان نے رنگا ریڈی اور محبوب نگر اضلاع میں مختلف مقامات پر شراب کی دکانوں پر اکیلی خواتین کو نشانہ بنایا۔

سرینو کو چند مجرمانہ مقدمات میں مجرم قرار دے کر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ 2009 میں اسے اپنے بھائی کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن 2013 میں جیل میں اچھے برتاؤ کی وجہ سے معافی دی گئی۔ تاہم اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

Advertisement

آخری بار جب وہ 2018 میں جیل سے رہا ہوا تھا، حکام نے اسے جیل کے محکمے کے زیر انتظام پیٹرول بنک میں اس امید کے ساتھ نوکری فراہم کی تھی کہ وہ اپنے طریقے ٹھیک کر لے گا۔ تاہم، وہ شراب نوشی اور جرائم میں ملوث رہا۔

اسے 11 مقدمات میں بری کر دیا گیا، حال ہی میں دو مقدمات میں بھی اسے بری کر دیا گیا تھا۔ پولیس نے اس کی بریت کے خلاف اپیل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر