کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات کا آغاز آج بروز منگل سے ہوگا۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحانات میں شرکت کریں گے۔
امتحانات کے لیے کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ ڈویژن میں 1312 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے طلباء کا امتحان صبح جب کہ جنرل گروپ کے طلباء دوپہر کی شفٹ میں امتحان دیں گے۔
کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سائنس گروپ کے طلباء کا آج کمپیوٹراسٹڈیز کا امتحان لیا جائے گا،جب کہ دسویں جماعت جنرل گروپ کے طلباء جنرل سائنس کا امتحان دیں گے-
رواں سال کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ سے مجموعی طور پر 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
