عمران خان جب حکم دیں گے ہم کراچی سینٹرل جیل بھردیں گے، فردوس شمیم نقوی
فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عمران خان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ کپتان نے عوام کو پاکستان کی خاطر25 مئی کو نکلنے کی کال دیدی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نکلے غداروں کوعیاں کرنے کی خاطر، عوام نکلے اپنی نسلوں کے بہتر مستقبل کی خاطر، ظالم کیخلاف سب سے بڑا جہاد کلمہ حق بلند کرنا ہے۔
فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غداری اور ظلم ہوا، عمران خان جو وعدہ کرتا ہے پورا کرتا ہے، عمران خان کا سب کچھ پاکستان میں ہے، پاکستان کیلئے وہ اپنا سب کچھ لٹانے کیلئے تیار ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا ہے کہ عوام 25 مئی کو پاکستان کی خاطر گھروں سے نکلیں، اس صورتحال میں گھر بیٹھنا ظلم ہے، یہ وقت جہاد کا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
