Advertisement
Advertisement
Advertisement

شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ میں نے توڑا، محمد سمیع کا دعویٰ

Now Reading:

شعیب اختر کی تیز ترین گیند کا ریکارڈ میں نے توڑا، محمد سمیع کا دعویٰ

پاکستان کے سابق بولر محمد سمیع نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران انہوں نے شعیب اختر کی تیز گیند کو ریکارڈ دو مرتبہ توڑا تھا۔

پاکستانی میڈیا کے مطابق محمد سمیع نے کہا کہ شعیب اختر کا 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے کا ریکارڈ میں نے جس میچ میں دو مرتبہ توڑا ، اس میچ  میں اسپیڈ گن کام نہیں کر رہی تھی۔

پاکستان نے کئی لیجنڈری فاسٹ بولرز پیدا کیے ہیں جنہوں نے گزشتہ چند دہائیوں میں کھیل پر غلبہ حاصل کیا۔

وسیم اکرم اور وقار یونس کی لیجنڈری جوڑی نے 90 کی دہائی تک بیٹنگ لائن اپ کو ستایا، جب کہ شعیب اختر کی تیز رفتار نے 2000 کی دہائی تک اپوزیشن کو ختم کردیا۔

 اس کے علاوہ بہت سے دوسرے تیز بولرز جیسے محمد سمیع، محمد آصف اور محمد عامر سمیت دیگر نے پاکستان کے لیے متاثر کن کارکردگی پیش کی ہے۔

Advertisement

ین الاقوامی کرکٹ میں سب سے تیز ترین ڈیلیوری کا ریکارڈ اختر کے پاس ہے جو انہوں نے 2002 میں نیوزی لینڈ کے خلاف کی تھی، اسپیڈ گن پر اس ڈیلیوری کی اسپیڈ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی تھی۔

تاہم، سمیع نے اب دعویٰ کیا ہے کہ اس نے میچ کے دوران دو مواقع پر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کو عبور کیا ہے، اور یہ کہ ان کی رفتار اختر سے بہتر تھی۔

محمد سمیع نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک میچ تھا جہاں میں نے 162 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 164 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دو گیندیں کیں۔ لیکن مجھے بتایا گیا کہ بولنگ مشین کام نہیں کر رہی تھی، اس لیے انہیں شمار نہیں کیا گیا.

سابق پاکستانی باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ جن بولرز نے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کے نشان سے آگے بڑھے وہ صرف منتخب مواقع پر ایسا کر پائے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر