Advertisement
Advertisement
Advertisement

گردوں کے خلیات کا نیا کام دریافت، خون بھی پمپ کرتے ہیں

Now Reading:

گردوں کے خلیات کا نیا کام دریافت، خون بھی پمپ کرتے ہیں

گردے ہمارے جسم سے فاضل مائعات اور زہریلے اجزا کو نکال باہر کرتے ہیں لیکن سائنس کی نظر سے اوجھل ان کا ایک نیا کردار سامنے آیا ہے یعنی اس کے خلیات خون پمپ کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔

اب جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے معلوم کیا ہے کہ گردے کے خلیات باقاعدہ طور پر طبعی قوت لگاتے ہیں اور کسی پمپ کی طرح کام کرتے ہوئے خون کو ایک سے دوسری جگہ بھیجتے ہیں۔

ہمارے بدن کا سارا خون دن میں کئی مرتبہ گردوں سے ہوکر گزرتا ہے اور یوں گردے ایک چھلنی کی طرح فاسد مواد اپنے اندر سموکر پیشاب کے راستے خارج کرتے رہتے ہیں۔ اس سے خون صاف ہوکر دوبارہ اعضا اور بقیہ جسم تک جاتا رہتا ہے۔

اب معلوم ہوا ہے کہ گردے کے خلیات ایک جگہ رہتے ہوئے بھی خون کو پمپ کرتے رہتے ہیں۔ لیکن اس سے ایک سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیونکر ہوتا ہے؟

Advertisement

تحقیق کے لیے ماہرین نے عین گردے کا ماڈل تیار کیا جس میں گردے جیسے خلیات اور مائع کی نالیاں بنائی گئی تھیں۔ اس میں مائع ایک سے دوسری نلی اور دوسرے خانے تک گیا اور سائنسدانوں نے اس عمل میں پریشر کو نوٹ کیا۔ معلوم ہوا کہ گردے کے اندر ایپی تھیلیئل خلیات یہ کام کرتے ہیں اور خون پمپ کرتے ہیں۔

اس طرح خون ایک خاص سمت میں آگے بڑھتا رہتا ہے۔ لیکن ساتھ میں یہ بھی معلوم ہوا کہ گردے کے مریض کی ایک کیفیت آٹوسومل ڈومیننٹ پولی سسٹک کڈنی ڈیزیز میں خلیات خون کو الٹی سمت میں دھکیلنا شروع کردیتے ہیں۔ اس میں گردے کے اندر مائع بھری رسولیاں بننے لگتی ہیں۔

یوں گردے کے خلیات کے خواص کو جاننے سے خود کئی بیماریوں کو بھی سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر