Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی توسیع کیلئے حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی،عائشہ غوث پاشا

Now Reading:

ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی توسیع کیلئے حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی،عائشہ غوث پاشا

عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی توسیع کے لئے حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا سے ٹیلی نار گروپ کے ایگزیکٹو نائب صدر جورجن سی آرنٹز روسٹرپ کی ملاقات ہوئی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان کے سی ای او عرفان وہاب خان اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

ٹیلی نار کی ٹیم نے وزیر مملکت کو اپنے ٹیلی کمیونیکیشن بزنس کے وژن اور مشن کے بارے میں آگاہ کیا۔

جورجن سی آرنٹز نے کہا کہ ٹیلی نار کا پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں نئے مواقع کیلئے تیار ہے۔

Advertisement

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیلی نار کو پاکستانی عوام کی خدمت کرنے اور اس کے ڈیجیٹل سفر کا حصہ بننے پر فخر ہے۔

جورجن سی آرنٹز نے مزید کہا کہ ملک میں ترقی لانے اور لچکدار ڈیجیٹل معیشت کیلئے سازگار کاروباری ماحول یقینی بنانا ناگزیر ہے۔

ٹیلی نار نے کمپنی کو اسپیکٹرم کی حد اور ٹیکس کی شرح سے متعلق درپیش آپریشنل مسائل پر بھی بات کی۔

ملاقات میں وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ٹیلی نار کی پاکستان میں معیاری خدمات کی فراہمی اور ریونیو بڑھانے کی کوششوں کو سراہا۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت معاشی رکاوٹیں کم کرنے اور معاشی استحکام یقینی بنانے کے لئے سخت فیصلے کررہی ہے، استحکام کاروباروں کے ساتھ ساتھ ملک کے عوام کے لئے بھی زیادہ فائدے لائے گا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے ڈیجیٹل معیشت کی نمو میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کے کردار کا اعتراف کیا اور کہا کہ ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی توسیع کے لئے حکومت ہر ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر