
بالی وُڈ انڈسٹری میں 2012 سے کیرئیر کا آغاز کرنے والی مشہور اداکارہ سنی لیون کے شوہر نے اہلیہ کی بچپن کی تصویر پوسٹ کر دی۔
بالی وُڈ میں بولڈ کرداروں سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون کے بچپن کی تصویر سامنے آگئی ہے، یہ تصویر اداکارہ کے شوہر کی جانب سے ان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی لیون کے شوہر اداکار ڈینیئل ویبر نے اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کے بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد دی اور ساتھ ہی پیار بھرا پیغام بھی لکھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ڈینیئل ویبر نے اپنی اہلیہ کے لیے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے کوئی الفاظ نہیں جن سے تمہاری شخصیت کو سمویا جاسکے، تم ایک ’آئیکن‘ بن چکی ہو اور زندگی میں بہت کچھ حاصل کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنی لیون ہر اعتبار سے بہترین انسان ہے، دعا ہے تمہارے تمام خواب پورے ہوں، سالگرہ مبارک۔
یاد رہے کہ حال ہی میں سنی لیون نے ممبئی میں اپنا گھر خریدا ہے جس پر انہوں نے جذبات سے بھرا پیغام بھی جاری کیا تھا کہ انہوں نے کیسے 2012 میں بھارت آکر اپنے بالی وُڈ کیرئیر کا آغاز کیا اور شہرت پائی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News