
پانی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ صاف اور شفاف پانی کی پہچان کس طرح کی جا سکتی ہے۔
نلکے کے پانی میں موجود جراثیم انسان کو نہ صرف بیمار کرتے ہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی متاثر کرتے ہیں۔
نلکے کے پانی میں اکثر گندہ پانی شامل ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے صحت کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
گھر کے نلکے کے پانی اور ابلے ہوئے پانی میں فرق آپ خود بھی تجربہ کر کے جان سکتے ہیں، جب بھی آپ ابلے ہوئے پانی اور نلکے کے پانی کو جماتے ہیں تو دونوں کی شکل مختلف ہو جاتی ہے۔
ابلے ہوئے پانی کی برف کو دیکھا جائے وہ ٹرانسپیرنٹ معلوم ہوتی ہے جبکہ نلکے کے پانی سے جمائی گئی برف سے جو برف جمتی ہے وہ سفید ہوتی ہے، یعنی اس برف کا رنگ بھی سفید رنگ کا ہوتا ہے۔
ابلا ہوا پانی نہ صرف جراثیم کے خطرے کو کم کرتا ہے بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے بھی مفید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News