Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ ایک بار پھر مؤخر

Now Reading:

ناظم جوکھیو قتل کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ ایک بار پھر مؤخر
ناظم جوکھیو

ناظم جوکھیو قتل کیس، صلح کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ ایک بار پھر مؤخرکردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیس کے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ اب 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

این سی ایچ آر نے عدالت کو بتایا کہ کیس میں فریق بننے سے متعلق سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے ہماری درخواست پر 20 مئی کے لیے نوٹس بھی جاری کردیے ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس لیے آج سماعت ملتوی کی جائے۔

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ کیس دہشت گردی کی عدالت میں چلے گا یا نہیں فیصلہ 23 مئی کو سنایا جائے گا۔

Advertisement

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس، پراسیکیویشن، مدعی مقدمہ اور ناظم جوکھیو کی اہلیہ نے دہشت گردی کی عدالت میں چلانے کی مخالفت کررکھی ہے۔

پراسیکیوشن نے کہا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں دہشت گردی کی دفعات کا اطلاق نہیں ہوتا ہے جبکہ وکیل ملزمان کا کہنا ہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس دہشت گردی کی عدالت میں نہیں چل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے، شہباز شریف
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر