Advertisement
Advertisement
Advertisement

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ

Now Reading:

پیٹرول کی قیمت کے حوالے سے حکومت کا اہم فیصلہ
پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری رہے گی یا نہیں، فیصلہ آج ہوگا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا ہے،وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا کہ مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

یاد رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف پیٹرول کی قیمت نہیں بڑھا رہے،عمران خان نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا اس پرعمل درآمد کے پابند ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشتہ روز اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کیا تھا تاہم فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے،16  مئی سے فی لیٹر پیٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے  4 پیسے ہے، 16  مئی سے ڈیزل پر سبسڈی  85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

Advertisement

مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16  مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر  سبسڈی 50 روپے 44 پیسے ہو جائے گی ۔

لائیٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے، 16  مئی سے لائیٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ  پوری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول  پر 45 روپے 15 پیسے بڑھا نا پڑیں گے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 195 روپے  فی لیٹر ہو جائے گی۔

ذرائع کے مطابق مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل  کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ  سکتی ہے۔ مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے قیمت 176 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ لائیٹ ڈیزل کی مکمل  سبسڈی ختم کرنے سے قیمت فی  لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ پیٹرولیم منسٹری وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن بحال، خواجہ آصف نے افتتاح کردیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر