Advertisement
Advertisement
Advertisement

فواد احمد کا پی سی بی کو مفید مشورہ

Now Reading:

فواد احمد کا پی سی بی کو مفید مشورہ

فواد احمد جو پاکستان کے دورے پر آسٹریلیا کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ تھے، نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑی پاکستانی لوگوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ پاکستان کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو  فواد احمد نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ اگر اسٹیڈیمزکے ساتھ ہوٹل بنائے جائیں تو چیزیں آسان ہو جائیں گی۔

آسٹریلوی لیگ اسپنر نے کہا کہ ٹیموں کو صدارتی سطح کی سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی ، سیکیورٹی حیرت انگیز تھی، حکومت اور پی سی بی دونوں نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے لاکھوں ڈالر خرچ کیے کہ سیریز آسانی سے چلی اور انہوں نے ہمیں صدارتی سطح کی سیکیورٹی کی پیشکش کی۔

فواد احمد نے کہا کہ میں نے کئی آسٹریلوی کھلاڑیوں کو سنا جنہوں نے اس بارے میں بات کی کہ ان کی آمد کی وجہ سے لوگوں کو کس طرح تکلیف ہو رہی ہے ،یہ بہت اچھا ہوگا اگر پی سی بی واقعی اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کے اپنے منصوبوں پر عمل کرے ، اس طرح وہ روزانہ کی بنیاد پر سیکیورٹی پر خرچ ہونے والی رقم کو محدود کر سکتے ہیں ۔

لیگ اسپنر نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پاکستان کے ہجوم کی جانب سے ملک کے تاریخی دورے پر ملنے والی حمایت کی بھی تعریف کی۔

Advertisement

فواد احمد نے مزیدکہا کہ کھلاڑیوں نے کھانے کے معیار کے بارے میں بہت زیادہ بات کی اور دعوی کیا کہ یہ برصغیر کے دیگر ممالک کے مقابلے بہت بہتر ہے، وہ خاص طور پر اسلام آباد اور لاہور کے کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول ایوی ایشن کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں لاہور ایئرپورٹ نے کوئٹہ کو شکست دیدی
پہلا ون ڈے؛ پاکستان نے جنوبی افریقا کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی
ایشیا کپ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی، آئی سی سی نے سزاؤں کا اعلان کر دیا
پاکستانی وکٹ کیپر سدرہ نواز بھی آئی سی سی ویمنز ٹیم آف ورلڈ کپ میں شامل
ٹم ڈیوڈ 129 میٹر کا شاندار چھکا لگا کر تیسرے نمبر پر آگئے، ویڈیو وائرل
پی ایس ایل فرنچائز مالکان کے تحفظات پر پی سی بی نے ایکشن لے لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر