پیپلزپارٹی کی سینیئر رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔
عمران خان کے بیان کی مذمت اور ان سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ عمران خان کی مریم نواز کے خلاف الفاظ انتہائی قابل مذمت اور باعث شرم ہیں۔
نفیسہ شاہ نے کہا کہ چوک چوراہوں پر کھڑے ہوکر ماؤں بہنوں پر ذاتی حملے کرکے انہیں سیاست میں گھسیٹنا ایک گری ہوئی حرکت ہے، عمران خان فوری طور پر استعمال کئے الفاظ واپس لیں اور خواتین سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ اور امر بالمعروف کے دعویدار بتائیں کہ کیا ریاست مدینہ میں خواتین کے ساتھ ایسا سلوک رکھا جاتا تھا؟ سیاست میں خواتین کو نشانہ بنانا اور ذاتی حملے کرنا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشرے میں ہر جگہ خواتین کو آسان نشانہ سمجھنے کی سوچ اب ختم ہوجانی چاہئے۔
نفیسہ شاہ نے مزید کہا کہ ملک کی تمام خواتین کو عمران خان کے خلاف سخت احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
