Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران نیازی آزاد نہیں ایک خونی پاکستان چاہتا ہے، حافظ حمد اللہ

Now Reading:

عمران نیازی آزاد نہیں ایک خونی پاکستان چاہتا ہے، حافظ حمد اللہ
حافظ حمداللہ

حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی حقیقی آزادی کے نام پر آزاد پاکستان نہیں ایک خونی پاکستان چاہتا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے 25 مئی اسلام آباد لانگ مارچ اور آج کی صورتحال پر بیان میں کہا کہ پی ڈی ایم لاہور میں کانسٹیبل کمال احمدخان کی شہادت پراہل خانہ سےاظہار تعزیت کرتی ہے۔

حافظ حمد اللہ نےکہا کہ عمران نیازی نے ٹائیگرفورس کے ہاتھوں ریاستی فورس کا قتل کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس کانسٹیبل کی شہادت سے ثابت ہوا کہ یہ خونی مارچ ہوگا جس کا اعلان سابق بد زبان وزیر نے پہلے ہی کیا تھا کہ اسلام آبادمارچ خونی ہوگا۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ عمران اینڈ گوگی گینگ حقیقی آزادی کے نام پر آزاد پاکستان نہیں ایک خونی پاکستان چاہتا ہے، اتحادی حکومت عمران نیازی کے منفی عزائم کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

Advertisement

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ 2014میں جمہوریت کے نام پر گوگے خان نے پارلیمنٹ،پی ٹی وی عمارت پر بھی حملہ کیا۔ یہ خونی مارچ آئین، قانون، جمہوریت اور ریاست کے خلاف کھلی بغاوت ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے آزادی لانگ مارچ کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے کمر کس لی ہے، ایک طرف گرفتاریوں کا سلسلہ شروع تو دوسری طرف شہر اقتدار کی اہم شاہراہوں کو کینٹینر ز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روک دیا، عدالت نے آئی جی اسلام آباد، چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کردیئے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنراورآئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ کسی پی ٹی آئی کارکن کو غیر ضروری ہراساں نہ کریں۔

واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے بعد پولیس نے لاہور سمیت پنجاب، کراچی اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پولیس کی کارروائیوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر