
صوبائی گورنرز کی تعیناتی کے معاملے پر صدر مملکت اور وفاقی حکومت میں کشیدگی تاحال برقرار ہے۔
چاروں صوبوں میں گورنرز کے عہدے بدستور خالی ہیں جبکہ وزیراعظم کی ایدوائس کے باوجود صدر مملکت کی جانب سے گورنرز کی عہدوں کے لئے پیش کیے جانے والے ناموں کی منظوری نہیں دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی جانب سے صدر ملکت کو سندھ میں گورنر کے عہدے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کی رہنما نصرین جلیل کا نام دیا گیا ہے جبکہ بلوچستان کے لئے ولی خان کاکٹر کا نام موجود ہے اور بلیغ الرحمن کا نام گورنر پنجاب کے طور پر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب کے علاوہ تین صوبوں میں صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز قائم مقام گورنرز کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ پنجاب میں پرویز الٰہی کا قائم مقام گورنر کی جانب سے ذمہ داریاں سنبھالنے سے انکار کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر شہباز شریف دوبارہ گورنرز کی تعنیاتی کی ایڈوائس بھجوائیں گے۔
صدر نے پھر بھی نوٹیفیکیشن جاری نہ کیا تو کابینہ ڈویژن نئے گورنرز کی تعنیاتی کا نوٹیفیکیشن جاری کردے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News