
کیا واقعی خوبصورتی دیکھنے والے کی آنکھ میں ہوتی ہے اور چہرے کے خدوخال میں نہیں تو اس کا جواب ہاں میں ہے کیونکہ یہ بات تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے صرف حسین چہرہ ہی پر کشش ہونے کی علامات نہیں ہے بلکہ یہ آپ کے مکمل عادات واطوار کا احاطہ کرتاہے۔
جب کسی کی آنکھیں، رخسار اوربال آپ کو اپنی جانب متوجہ کر لیتے ہیں، اور ساتھ ہی اس شخص کا خود کو اور زیادہ پسندیدہ بنانے کے لئے کئی اور طرح کی تدابیر اختیارکرنا جیسے دیدہ زیب رنگ کے خوبصورت لباس اور خوشبوکا انتخاب۔
تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ظاہری شکل وصورت صرف ایک کھڑکی ہے جبکہ شخصیت کے مطابق لباس کا انتخاب اسے مزید پر کشش بناتا ہے۔
فرنٹیئرز ان سائیکلوجی میں شائع ہونے والے ایک مطالعے میں اس بات پر غور کیا گیا کہ کشش کو کس طرح سمجھا جاتا ہے اور اس کا تعین کیسے کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے مطالعے کے محقق نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کی جانے والی 30 سالہ تحقیق کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ کشش کا تعلق صرف دیکھنے سے ہی نہیں بلکہ آپ جس چیز کو سونگھتے ہیں یا جو آپ سنتے ہیں وہ بھی اس میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے یہ بتا سکتا ہے آپ کے نزدیک کون سی شے کشش کا باعث ہے۔
تاہم حال ہی میں زیادہ تر جائزوں میں بصری کشش یا دیکھنے کی حس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جیسے چہرے کے خدوخال اور جسم کی بناوٹ تاہم اس میں دوسرے حواسوں کا بھی تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ ان تینوں کے ذریعے دوسروں کو جاننا زیادہ قابل اعتماد اور وسیع معلومات فراہم کرتا ہے۔
جب آپ کسی دیدہ زیب لباس والے شخص کی جانب متوجہ ہوتے ہیں تو پہلے لباس کشش کا باعث بنتا ہے، پھرجب اس شخص سے ملاقات کرتے ہیں توپھر جو خوشبواس نے استعمال کی ہوتی ہے وہ بھی کشش میں شامل ہوجاتی ہے۔
ان سب کا فائدہ یہ ہے کہ جب آپ پہلی بار کسی سے ملتے ہیں تو کسی کی آواز، لہجہ بات کرنے کا انداز یہاں تک کہ اس کی خوشبو بھی آپ پر اثر ڈال سکتی ہے چاہے اُپ کو اس کا احساس ہویا نہ ہو۔ اور یہی تمام باتیں اس کے پر کشش ہونے کی علامت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News