پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈرخرم شیرزمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کو عوام کی پریشانی سے کوئی غرض نہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی لیڈر خرم شیرزمان نے کہا کہ صوبے سندھ کے لوگ دن بدن مشکلات کا شکار ہوتے جارہے ہیں، حکمرانوں کو عوام کی پرنشانی سے کوئی غرض نہیں۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ ہم نے آج اسمبلی میں سیشن کیلئے تحریک التوا جمع کرائی ہے، ایم کیو ایم حکومت کا حصہ ہے اس لیے اس درخواست پر سائن کرنے سے انکار کریگی۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اتحادیوں کو معلوم ہونا چاہیئے سندھ کس مشکلات سے گزر رہا ہے، سندھ میں بجٹ کا سیشن کچھ دنوں میں شروع ہونے والا ہے۔
خرم شیرزمان نے کہا کہ سندھ کے نمائندے بجٹ کی تفصیلات معلوم کرنا چاہتے ہیں ، چاہتے ہیں ریلیف پیکیج کے حوالے سے حکومت کے پلین سے آگاہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے دریا سوکھ گئے، حاریوں کو پانی نہیں مل رہا ، عمران خان کےدور میں اس جماعت کی پانی کیلئے چیخیں نکل رہی تھیں۔
ارلیمانی لیڈر کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جانے کے بعد سندھ سے بجلی غائب ہوگئی، تو کیا عمران خان اس صوبے کیلئے بہتر تھا یا آصف زرداری۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے جانے سے پیٹرول، سبزیاں،روٹی، آٹا سب مہنگا ہوگیاتو اب بیشرم جماعتیں کیوں خاموش ہوگئیں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
