
جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کی جانب سے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
امیگریشن زرائع نے بتایا کہ کراچی سے جعلی افغانی پاسپورٹ بیلجیم کا ریزڈینٹ پرمٹ دستاویزات پر بلجیئم جانے کی کوشش میں فاروق نامی مسافر گرفتارکیا گیا۔
مسافر جعلی پاسپورٹ پر ورک ویزہ پر بلجیئم جانا چاہتا تھا کہ امیگریشن عملے نے مسافر کے سفری دستاویزات کو مشکوک قرار دیکر چھان بین شروع کی۔
چھان بین سے مسافر کے پاسپورٹ اور بلجیئم کا ریزڈینٹ کارڈ جعلی نکلا، جس کے بعد مسافر کو آف لوڈ کرکے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News