Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف آئی اے میں ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ کے تحفظ کے لیے غیرمعمولی اقدامات

Now Reading:

ایف آئی اے میں ہائی پروفائل کیسز ریکارڈ کے تحفظ کے لیے غیرمعمولی اقدامات
ایف آئی اے

ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) کی جانب سے ہائل پروفائل کیسز کے ریکارڈ کی حفاظت کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ یہ ریکارڈ غائب نہ ہو یا اسے غائب نہ کر دیا جائے ۔

یہ اقدامات سپریم کورٹ آف پاکستان کے ازخود نوٹس کیس کے 19 مئی 2022 کے فیصلے کی روشنی میں کئے گئے ہیں ۔ ہائی پروفائل کیسز کی فائلوں اور ریکارڈز کے تحفظ کے لیے ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹر جنرلز اور زونل ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ان ہدایات کے مطابق ہائی پروفائل کیسز کی فائلوں اور تمام ریکارڈز کو ڈبل لاک میں رکھا جائے گا ۔ ڈبل لاک کی چابیاں صرف زونل ڈائریکٹرز اور تفتیشی افسران کے پاس ہوں گی ۔ ہر فائل کا انڈیکس مرتب کیا جائے گا ۔ زونل ڈائریکٹرز وقفے وقفے سے ان فائلوں کا انسپکشن کرتے رہیں گے ۔

ہائی پروفائل کیسز کی فائلوں اور ان کے ریکارڈز کے لیے الگ ریکارڈ روم بنائے جائیں گے ۔ ریکارڈ روم کی علیحدہ لاگ بگ ہوگی ۔ ریکارڈ میں نئی دستاویزات شامل کرنے یا دستاویزات واپس لینے کا اندراج لاگ بگ میں کیا جائے گا ۔

سی سی ٹی وی کیمروں سے 24 گھنٹے ریکارڈ روم کی مانیٹرنگ کی جائے گی ۔ کیمروں کی ریکارڈنگ کا کم از کم 30 دنوں کا بیک اپ رکھا جائے گا ۔ بیک اپ کو کسی اور جگہ محفوظ کیا جائے گا تاکہ اسے ضائع نہ کیا جا سکے ۔

Advertisement

ریکارڈ روم کی حفاظت کے لیے 24 گھنٹے سکیورٹی گارڈز تعینات ہوں گے ۔ ڈیوٹی کرنے والے سکیورٹی گارڈز کا ناموں کے ساتھ ریکارڈ رکھا جائے گا ۔ ریکارڈ روم کی کھڑکیوں پر آہنی جنگلے نصب کئے جائیں گے ۔

ہائی پروفائل کیسز کا ریکارڈ صرف ڈپٹی ڈائریکٹرز اور تفتیشی افسران عدالت میں پیش کریں گے ۔ ان افسران کے ساتھ مسلح گارڈز بھی ہوں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹا جا سکے ۔ عدالتوں سے واپسی پر ریکارڈ سیف کسٹڈی میں دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی کامیاب سفارت کاری، خارجہ پالیسی کے سبب آج ملک کا وقار بلند ہوا، وزیراعظم
جلال پور پیروالا کے قریب موٹروے ایم 5 کا مزید حصہ سیلاب میں بہہ گیا
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر