
قومی ادارہ برائے صحت کی جانب سے پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز سامنے آنے کی تردید کردی گئی ہے۔
سماجی رابطے کی سیب سائٹ پر ایک پیغام میں قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں منکی پاکس کے کیسز سے متعلق چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
The National Institutes of Health (NIH), Islamabad clarifies that NO case of Monkeypox, has yet been diagnosed in Pakistan. The news circulating on social media about monkeypox cases is incorrect.
The situation is being closely monitored by the health authorities.#monkeypoxAdvertisement— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) May 24, 2022
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق پاکستان میں ابھی تک منکی پوکس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نے واضح کیا ہے کہ منکی پوکس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں غلط ہیں۔
ادارے کے مطابق صحت کے حکام کی طرف سے صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ صحت کی جانب سے منکی پاکس کی وباء کے حوالے سے شہریوں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ یہ وائرس متاثرہ جانور، انسان یا کسی مادہ سے رابطے کے ذریعے منتقل ہوسکتا ہے۔
قومی ادارہ برائے صحت نے تمام قومی و صوبائی ہیلتھ اتھاریٹیز سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس معاملے پر ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں منکی پاکس کے مزید کیسز بھی سامنے آسکتے ہیں اور اسی خدشے کے پیش نظر اُن ممالک پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے جہاں ابھی تک یہ بیماری رپورٹ نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News