Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، عاصم افتخار

Now Reading:

بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، عاصم افتخار

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے نظام و انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی جغرافیہ کو تبدیل کرنا قابل مزمت ہے، مقبوضہ وادی کے جغرافیہ میں تبدیلی عالمی قوانین اور جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے بھی بھارتی اقدام کی مزمت کی ہے، پاکستان کشمیری عوام کے حق  خود ارادیت کے مطالبے کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے ہمراہ سعودی عرب کا دورہ کیا، پاکستانی قیادت نے عمرہ ادا کیا اور سعودی قیادت سے ملاقات کی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سے بھی ملاقات ہوئی اور مسئلہ کشمیر ہر بات چیت کی، وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا اور سیاسی قیادت سے ملاقات کی۔

عاصم افتخار نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے ورچوئل ملاقات کی، سی پیک منصوبہ سمیت چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر بات چیت ہوئی، دونوں وزراء خارجہ نے کراچی یونیورسٹی میں دہشت گرد واقعے کی مزمت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں سیلاب سے تباہی اور نقصانات پر افسوس ہے، پاکستان نے امدادی سامان سے بھرے جہاز افغانستان بھجوائے، پاکستان افغان عوام کی مدد جاری رکھے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے صحافی کی ہلاکت قابل مزمت ہے، رمضان کے آخری جمعہ کو اسرائیلی کی مسجد اقصیٰ پر چھاپے کی مزمت کرتے ہیں، کشمیر میں جامع مسجد سری نگر میں نماز پر پابند عائد کی گئی، بھارتی فورسز حکومتی سرپرستی میں بربریت کر رہی ہیں۔

 عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے، پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ترقی کے اہداف کا حصول ہمارا اولین مقصد ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر