Advertisement
Advertisement
Advertisement

میتھیو موٹ انگلینڈ کے وائٹ بال کوچ بننے کے  دعویدار

Now Reading:

میتھیو موٹ انگلینڈ کے وائٹ بال کوچ بننے کے  دعویدار

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ میتھیو موٹ انگلینڈ کے مردوں کے وائٹ بال کے ہیڈ کوچ بننے کے لیے سرکردہ دعویدار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق میتھیو موٹ کو انگلینڈ کے سابق آل راؤنڈر پال کولنگ ووڈ پر ترجیح دی گئی ہے، جو حالیہ دوروں میں عبوری ہیڈ کوچ رہنے کے بعد سے یہ ذمہ داری سنبھالنے کے لیے بنیادی دعویدار تھے۔

انگلینڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی نے  ٹیسٹ اور سفید گیند کے فارمیٹس کے لی علیحدہ کوچز کے حصول پر آواز اٹھائی ہے۔

 گزشتہ ہفتے، برینڈن میک کولم کو روب کی، اینڈریو اسٹراس (ای سی بی کنسلٹنٹ) اور ٹام ہیریسن (ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر) کے ساتھ ایک متاثر کن ملاقات کے بعد ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔

واقعات کے ایک دلچسپ موڑ میں میک کولم نے تقریباً ایک دہائی قبل نیوزی لینڈ کی کوچنگ کے لیے میتھیو موٹ کی سفارش کی تھی لیکن مائیک ہیسن کو ترجیح دی گئی۔

Advertisement

موٹ نے 2015 میں ملازمت سنبھالنے کے بعد سے آسٹریلیا کی خواتین کی ٹیم کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور اسی سال آسٹریلیا نے ورلڈ کپ جیتا تھا۔

انہیں اس سال جسٹن لینگر سے کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی بھی اطلاع دی گئی تھی، حالانکہ وہ خواتین کی ٹیم کے ساتھ قائم رہنے کے خواہشمند تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سپر فور مرحلہ: بھارت کو شکست دینے کے لیے قومی ٹیم کا بڑا پلان تیار
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی مانگ میں اضافہ، قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ
فائنل سے پہلے فائنل: پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا اتوار 21 ستمبر کو ہوگا
ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کی ٹیموں کا انتخاب مکمل، شیڈول جاری
پاکستان ویمنز بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز، دوسرا ون ڈے جنوبی افریقہ کے نام
ایشیا کپ 2025 : بھارت نے عمان کو 21 رنز سے شکست دیدی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر