پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف نو مئی کے چھ مقدمات کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
کراچی میں آوارہ لڑکوں کا لڑکی کو تنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، عدالت نے دو ملزمان کو سزا سنا دی۔
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نیازحسین کاندھڑو کی عدالت نے بس اسٹینڈ پر لڑکی کو تنگ کرنے اور تضحیک کے کیس میں ملزم جعفر اور فیضان کو دو دو سال قید کی سزا سنادی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نیازحسین کاندھڑو نے دونوں ملزمان کی ضمانت منسوخ کرکے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ملزمان پر10، 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔
مدعی مقدمہ نے عدالت کے سامنے مؤقف پیش کیا کہ میری بیٹی پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرتی ہے۔ بس اسٹاپ جاتے ہوئے روزانہ کچھ لڑکے اس تنگ کرتے ہیں۔
لڑکی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ 28 اگست 2021 کو پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف شاہراہ فیصل تھانے میں مقدمہ درج ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
