Advertisement
Advertisement
Advertisement

روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

Now Reading:

روس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے امکان کے باعث روس نے فن لینڈ کی بجلی رواں ہفتے ہی معطل کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

ایک سپلائی کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے پس منظر میں نیٹو میں شمولیت کی فن لینڈ کی کوششوں پر کشیدگی بڑھنے کے بعد ماسکو اس ہفتے کے آخر میں ہیلسنکی کو بجلی کی فراہمی معطل کر دے گا۔

گروپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہیلسنکی میں قائم روسی ریاستی توانائی ہولڈنگ کمپنی انٹر راؤ کی ذیلی کمپنی راؤ نورڈک نے 6 مئی سے فن لینڈ کو فراہم کی جانے والی بجلی کی کوئی ادائیگی نہیں کی ہے۔

گروپ کا کہنا ہے کہ روس کو بجلی کے بل ادا کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔

گروپ نے مزید کہا کہ یہ صورتحال غیر معمولی ہے اور 20 سال سے زائد عرصے میں پہلی بار ہو رہی ہے۔ ہم 14 مئی سے بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہیں۔

Advertisement

کمپنی نے مزید کہا کہ امید ہے کہ صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی اور روس سے ترسیل دوبارہ شروع ہو جائے گی۔

دوسری طرف فن لینڈ کی بجلی کی کمپنی ونگرڈ نے اس اقدام کے اثرات پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں۔ ہم اس کے لیے پہلے ہی تیاری کررہے تھے۔

کمپنی کے آپریشنز آفیسر ٹیمو کوکونن نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ہم اس کے لیے تیار تھے اور یہ مشکل نہیں ہوگا۔ ہم سویڈن اور ناروے سے درآمدات میں تھوڑا سا اضافہ کر کے اس سے نمٹ سکتے ہیں۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ نیٹو میں شمولیت کی حمایت کرتے ہیں اور یہ کہ اس ہفتے کے آخر میں باضابطہ فیصلہ کیا جائے گا۔

یورپی ملکوں کی طرف سے نیٹو اتحاد میں شمولیت میں تیزی یوکرین پر روسی فوج کے وسیع آپریشن کا حصہ ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اور وزیر اعظم سانا مارین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ فن لینڈ کو بلا تاخیر نیٹو میں شمولیت کے لیے درخواست دینی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر