Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر ہوں، چوہدری پرویز الہٰی

Now Reading:

کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر ہوں، چوہدری پرویز الہٰی

پارٹی سے علیحدگی؟ چوہدری پرویز الہٰی نے بڑا اعلان کردیا

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کے بجائےعمران خان سیاسی مخالفین کو ہٹ کریں، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری کے لیے وہ اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب عمران خان کے پاس جاتا تو یہی کہتا ہوں کہ ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں کرنی بلکہ ہمارا ہدف ہمارے سیاسی مخالفین ہونے چاہئیں، اس سے زیادہ ‘نیوٹریلٹی’ کیا ہو گی کہ ایک وزیرِ اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اور اسٹیبلشمنٹ نے اس دوران کچھ نہیں کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان کے پونے چار سالہ دورِ اقتدار میں خارجہ پالیسی کے محاذ پر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اُن کے تعلقات میں اُونچ نیچ آتی رہی اور معاملات حل بھی ہوتے رہے، کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بہتر ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ قومی اسمبلی کے لیے انتخابات فوری ہوں جب کہ صوبائی حکومتیں اپنی مدت پوری کریں، عمران خان جو دباؤ ڈال رہے ہیں اور لانگ مارچ کا عندیہ دے رہے ہیں، وہ اسی لیے ہے کہ جلد سے جلد نئے الیکشن ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ اب شہباز شریف کیوں بیساکھیاں تلاش کر رہے ہیں؟ اب یہ کیوں کسی کو ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟ اب یہ حکومت کریں اور ڈلیور کر کے دکھائیں، اشیاء کی قیمتیں نیچے لے کر آئیں اور بجلی کا مسئلہ ٹھیک کریں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کو اگر فوری طور پر سہارا نہ ملا تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں، شریف برادران کے ساتھ ہمارا ٹریک ریکارڈ اتنا اچھا نہیں تھا، اُنہوں نے ہر موقع پر ہمیں دھوکہ دیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 22 برس تک مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رہے اور کئی مواقع پر وزارتِ اعلیٰ کے وعدے کے بعد بھی ہمیں دھوکہ دیا گیا، چوہدری شجاعت حسین اور اُن کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طارق بشیر چیمہ موجودہ حکومت میں وزیر ہیں لیکن وہ مسلم لیگ (ق) کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، جیسے ہی وزارتیں ختم ہوں گی تو سب گھر واپس آ جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر