Advertisement
Advertisement
Advertisement

عروج آفتاب نے حدیقہ کیانی کی تصویر پر کیا کہا؟

Now Reading:

عروج آفتاب نے حدیقہ کیانی کی تصویر پر کیا کہا؟

پاکستانی نژاد امریکی پاپ گلوکارہ عروج آفتاب نے پاکستانی گلوکارہ دیقہ کیانی کی تصویر ’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

عروج آفتاب نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کی ہے۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کی جانے والی پوسٹ میں عروج نے لکھا کہ ’پاکستانی خواتین موسیقار ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ مہم کے ذریعے ٹائمز اسکوائر کو روشن کر رہی ہیں۔‘

دنیائے موسیقی کا اعلیٰ ترین ایوارڈ ’گریمی‘ جیتنے والی گلوکارہ  نے کہا کہ ’میں اس مہم کو بہت پسند کر رہی ہوں۔‘

Advertisement

عروج آفتاب نے مزید کہا کہ ’حدیقہ کیانی ایک پاکستانی پاپ لیجنڈ ہیں۔‘

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کی تصویر ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائی کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر آویزاں کی گئی۔

حدیقہ کیانی اس عالمی مہم کا حصّہ ہیں اور اسی لیے نیویارک میں ڈیجیٹل بل بورڈ پر لگے اشتہار میں بطور ’ایکوئل آرٹسٹ آف دی منتھ‘ گلوکارہ کی تصویر کو آویزاں کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ دنیا کی سب سے مشہور اسٹریمنگ سروس کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر