
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہ ہے کہ عمران خان خواب دیکھنا چھوڑ دیں، وہ اب کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خود تسلیم کیا کہ مارچ میں لوگ اسلحہ لے کر آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا کے تمام سرکاری وسائل استعمال کررہے ہیں، خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کے سازش مارچ کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے اس دوران سوال کیا کہ عمران خان کیخلاف سازش ہوئی تھی تو خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے کیوں نہیں دیئے؟
اس موقع پر امیر مقام نے بتایا کہ وعدے پورے نہ کرنے پر عمران خان کے اتحادیوں نے ان کا ساتھ چھوڑ دیا
انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے126دن دھرنا دیکر ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News