
کترینہ کیف کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے یا نہیں؟ اداکارہ کے ترجمان نے وضاحت دے دی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ بار بی ڈول کہلائی جانے والی اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان نے اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کی خبروں پر وضاحت کرتے ہوئے میڈیا کی خبروں کو غلط قرار دے دیا ہے۔
یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے دسمبر 2021 میں اچانک خفیہ طریقے سے شادی کی تھی جس کا بعد میں دنیا بھر میں خوب چرچہ ہوا تاہم ماہ اپریل میں خبریں آئی تھیں کہ اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
گزشتہ ماہ ممبئی ایئرپورٹ پر اداکارہ کو شلوار قمیض میں دیکھا گیا تو مداحوں نے ان کے حاملہ ہونے کی چہ مگوئیاں کیں، جس کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی ان اُمید سے ہونے سے متعلق خبریں پھیلیں کیونکہ اس ان ویڈیوز اور تصاویر میں اداکارہ حاملہ محسوس ہو رہی تھیں۔
تاہم اب اداکارہ کے ترجمان کی جانب سے اس بات پر وضاحت دی گئی ہے۔
’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں جوڑے کے ترجمان نے مختصر بتایا کہ اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، ان کے ہاں متوقع بچے کی پیدائش کی خبریں تصدیق کے بغیر چلائی گئیں۔
واضح رہے کہ جوڑے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس وقت اداکارہ اور ان کے شوہر کیریئر بنانے میں مصروف ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News