Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ڈرامے میں “حادثاتی شادی” کا بے منطق سین سوشل میڈیا ٹرولز کے نشانے پر

Now Reading:

بھارتی ڈرامے میں “حادثاتی شادی” کا بے منطق سین سوشل میڈیا ٹرولز کے نشانے پر

ایسا لگتا ہے کہ محبت، جنگ اور بھارت کے ٹیی وی ڈراموں  میں سب کچھ جائز ہے! جہاں مرکزی کردار مر جاتا ہے، لیکن بعد میں ایک نئے اوتار کے ساتھ واپس آتا ہے یا پلاسٹک سرجری کے بعد ظاہری شکل بدل لیتا ہے۔ یعنی کہ انڈسٹری میں منطق نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔

ابھی چند ہفتے پہلے بنگالی ٹی وی شو ’گوری ایلو‘ بھی اسکرین رائٹرز کی انوکھی منطق کی وجہ سے خبروں میں تھا۔

اس شو میں ایک سین پیش دکھایا گیا تھا جہاں مرکزی کردار گوری کو اپنے شوہر کے کمرے میں لیونارڈو ڈاونچی کی مشہور پینٹنگ مونا لیزا کی نقل ملتی ہے اور وہ اسے مالا اور اگر بتیاں لگا کر پوجنا شروع کردیتی ہے۔

اب، کونینیکا بنرجی، اندراجیت چکرورتی، کویاشا بیاواس اسٹارر شو ’آئے توبے سہوچوری‘ کو اس کی شادی کے ایک سین کے لیے ٹرول کیا جا رہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ بنگالی ٹی وی سیریلز نے ’حادثاتی شادی‘ سے نمٹنے کے لیے بہت آسان اور دیسی طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔

Advertisement

ڈیلی سوپ کے ایک خاص سین میں دیبینا جو ڈرامے کے مرکزی کردار سہوچوری کے شوہر سمریش سے شادی کرنے والی تھی، ‘حادثاتی طور پر’ اس کے چھوٹے بھائی سے شادی کر لیتی ہے۔

اس پورے ایپی سوڈ نے سوشل میڈیا ٹرولز کو اس پر میمز بنانے پر مجبور کردیا۔

سین میں دکھایا گیا تھا کہ کس طرح دیبینا اپنے پروفیسر سمریش سے شادی کے لیے بے چین تھی لیکن بوبائی درمیان میں آجاتا ہے۔

Advertisement

بوبائی پہلے ہی اس شادی کے خلاف تھا، خاص طور پر دیبینا کی وجہ سے سہوچوری کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

وہ درمیان میں آتا ہے، سمریش کو دھکا دیتا ہے اور دیبینا غلطی سے بوبائی کے گلے میں مالا ڈال دیتی ہے۔

اسی طرح وہ دیبینا کے گلے میں مالا ڈالتا ہے، پھر اس کے ماتھے پر سندور ڈالتا ہے اور انہیں (حادثاتی) ‘شوہر اور بیوی’ سمجھا جاتا ہے۔

کچھ لوگوں نے اس طرح کے مناظر کے پیچھے کی ’منطق‘ پر سوال اٹھایا ہے، کچھ نے ساتھی نیٹیزین کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے ’کرش‘ پر اس فارمولے کو آزمائیں۔

دیبینا کا کردار نبھانے والی کویاشا کہتی ہیں، “دیبینا ہمیشہ سمریش سے شادی کرنا چاہتی تھی جو شادی سے پہلے ہی پیچھے ہٹ گیا تھا۔ وہ سمریش کو اس سے شادی کرنے پر مجبور کرتی ہے اور ایک بہت بڑا بوال پیدا کرتی ہے۔ بوبائی کچھ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے اور وہ سمریش کو دھکیل دیتا ہے۔ دیبینا غلطی سے بوبائی پر مالا ڈال دیتی ہے۔ یہ سمجھے بغیر کہ اس کے سامنے کون ہے۔ بوبائی نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے بھائی کو ہٹایا اور دیبینا پر مالا ڈال دی، اس نے ایک لمحہ لیا اور پھر دیبینا کے ماتھے پر سندور ڈال دیا۔”

Advertisement

جب اس سین کے بارے میں پوچھا گیا تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ہم فنکار ہیں اور ہماری ذمہ داری ہے کہ کسی منظر کو یقین کے ساتھ پیش کریں۔ کہانی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔‘‘

تاہم اداکارہ نے میمز اور پوسٹس دیکھی ہیں اور اس سے لطف اٹھاتے ہوئے خوب ہنسی بھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ میں صائمہ نور کے ڈانس نے دل جیت لیے، مداح پرانی یادوں میں کھوگئے
رجب بٹ کے یہاں پہلے بچے کی پیدائش
یاد نہیں کہ پاکستان نے آپریشن سندور کو تندور بنا دیا تھا ؟ حبا بخاری کا امت شاہ پر طنز
میرے ڈمپلز، ہانیہ عامر سے زیادہ مشہور ہیں، فیصل رحمان کا انوکھا دعویٰ
بیلا حدید آخر کس مرض میں مبتلا ہیں؟ اسپتال سے تصاویر وائرل
سوشل میڈیا اسٹار عمر شاہ کے آخری لمحات؛ چچا کا جذباتی بیان سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر