Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی دھماکہ: بارودی مواد سے بھری سائیکل جائے وقوعہ پر کون لایا؟ سراغ لگالیا گیا

Now Reading:

کراچی دھماکہ: بارودی مواد سے بھری سائیکل جائے وقوعہ پر کون لایا؟ سراغ لگالیا گیا
بارودی مواد سے بھری سائیکل

کراچی میں گزشتہ رات شہر کے مصروف ترین علاقے صدر میں ہونے والے دھماکے سے متعلق مزید سراغ اور شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں۔

اس واقعے کی تفتیش کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے قریب عمارتوں میں نصب کیمروں کی  سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا گیا ہے جس میں کچھ ٹھوس شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تفتیشی حکام کی جانب سے واقعے میں مرتب کی جانے ولی حتمی رپورٹ کے مطابق بارودی مواد سائیکل میں نصب تھا جو کہ افغانی کچرے والی کی تھی۔

مختلف سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لینے کے بعد ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح اور کون شخص جائے وقوعہ پر سائیکل لایا تھا۔

Advertisement

ویڈیو میں پینٹ شرٹ پہنے ایک شخص کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں ایک شخص پیدل سڑک پر سائیکل لاتا ہوا نظر آرہا ہے۔

سائیکل کے کیریئر پر نیلے کلر کے شاپنگ بیگ میں مبینہ طور پر بارودی مواد موجود تھا، مشتبہ شخص نے دھماکے کے مقام پر سائیکل رکھی اور چلا گیا۔

سائیکل کو دھماکے سے تقریبا آدھے گھنٹے پہلے کھڑا کیا گیا، سائیکل کھڑی کرنے والا شخص بظاہر ادھیڑ عمر کا ہے۔

یاد رہے کہ دھماکے کے صرف دو زخمی اسپتال میں موجود ہیں، زخمی ہونے والے دیگر تمام کو گذشتہ رات ہی ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر