Advertisement
Advertisement
Advertisement

سانحہ جامعہ کراچی: سیکیورٹی کے سخت انتظامات، اساتذہ اور طلباء کی شناحت لازمی قرار

Now Reading:

سانحہ جامعہ کراچی: سیکیورٹی کے سخت انتظامات، اساتذہ اور طلباء کی شناحت لازمی قرار

جامعہ کراچی میں ہونے والے افسوسناک واقعے کے بعد سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ اساتذہ سمیت طلباء کی شناحت لازمی قرار دے دی گئی ہے۔

جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کے بعد طلبہ و طالبات کو یونیورسٹی میں داخلے کے وقت سیکیورٹی چیک کے بعد اندر جانے دیا جارہا ہے۔

مسکن گیٹ ، سلور جوبلی گیٹ سمیت دیگر گیٹس پر جامعہ کراچی کی سیکیورٹی اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جہاں اسٹوڈنٹس کے بیگ کی بھی تلاشی لی جارہی ہے  جبکہ استاتذہ کارڈز دکھاکر اپنی گاڑیوں میں اندر جاسکتے ہیں۔

جامعہ کراچی سلور جوبلی گیٹ کے ایک گیٹ کو مرد اور ایک گیٹ کو خواتین کے داخلے کے لئے مختص کیا گیا ہے جبکہ واک تھرو گیٹس نصب کئے گئے ہیں ۔

جامعہ کراچی انتظامیہ کے ذمہ داراں بھی یونیورسٹی گیٹس پر سیکورٹی صورتحال کو مانیڑ کرنے کے لئے موجود ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں جامعہ کراچی میں پرائیوٹ وینز کو داخلہ کی اجازت نہیں دی جارہی ہے  جبکہ دھماکے سے قبل گاڑیاں ، رکشہ ، ٹیکسی ، پرائیوٹ وینز بھی جامعہ کراچی کے 50 سے زائد ڈیپارٹمنٹس تک جاتی تھی ۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی یونیورسٹی میں ہونے والے بم دھماکے میں 3 چینی شہریوں سمیت 4 افراد ہلاک اور دو چینی باشندوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آصف علی زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے
روانڈا میں پاکستانی سفیر کا ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، دو طرفہ تعاون پر زور
کولاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،7 خوارجی ہلاک
سمندر پار پاکستانیوں کے بغیر پاکستان کی معیشت آگے نہیں بڑھ سکتی، وزیراعظم
وفاقی حکومت کا قرضہ جون 2025 تک 80 ٹریلین روپے ہوگیا
عالمی امن کا دن؛ پاک فوج کا قابل تحسین کردار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر