امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
دوسری جانب وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ہونے والی گفت گو میں باہمی مفادات پر مبنی وسیع البنیاد تعلقات کو مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Received call from @SecBlinken grateful for warm felicitations on my assumption of office. Exchanged views on:
Advertisement-Strengthening mutually beneficial, broadbased relationship
-Promotion of peace,development & security
-Agreed engagement with mutual respect is the way forward 🇺🇸🤝🇵🇰
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) May 6, 2022
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ انٹونی بلنکن سے بات چیت میں دونوں ممالک کے درمیان امن و سلامتی اور ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے پراتفاق کیا گیا۔
اس ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی تعاون اور احترام کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
