Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹھہریئے! ان کیفیات میں ادرک کا استعمال ہرگز نہ کریں

Now Reading:

ٹھہریئے! ان کیفیات میں ادرک کا استعمال ہرگز نہ کریں

ادرک کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جنہیں ان کی غذائیت اور صحت بخش اجزاء  کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل کیا گیا ہے یہی وجہ ہے کہ ادرک کا استعمال صدیوں سے کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے لئے کیا جاتا ہے جبکہ اسے اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کی بنا پربطور دوا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

 ہاضمے کی خرابی اور متلی میں اس کا استعمال کسی مسیحا سے کم نہیں۔ اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے۔ یوں تو اس حیرت انگیز سبزی کی بے پناہ افادیت ہے لیکن کچھ کیفیات یا بیماری کی صورت میں اسے غذا میں شامل رکھنا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

حاملہ خواتین

ادرک میں پائے جانے والے اجزاء پٹھوں کی صحت بڑھانے اور نظام انہضام کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ تاہم حاملہ خواتین میں اس کا استعمال بچے کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے خاص طورپر حمل کے آخری تین ماہ اس حوالے سے نہایت اہمیت رکھتے ہیں اس لئے حمل کے اس دور میں ادرک کے استعمال سے گریز کامشورہ دیا جاتا ہے۔

مخصوص ادویات کا استعمال

Advertisement

ایسے افراد جو بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے لئے مخصوص ادویات استعمال کرتے ہیں ادرک ان ادویات کے اثرات کو کم کر سکتی ہے جس سے مرض میں بگاڑ پیدا ہوسکتا ہے۔

 پتھری

اگر آپ پتے میں پتھری کا شکار ہیں تو ادرک کا استعمال خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیو نکہ یہ پتھری بننے کی عمل کو بڑھا دیتی ہے۔

وزن کم ہے

وزن کم ہے تو ادرک کا استعمال اسے مزید کم کر دے گا۔ ادرک ریشوں یعنی فائبرسے بھرپور ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ  اس کے استعمال سے پیٹ کی پی ایچ بڑھ سکتی ہے اور ہاضمہ تیز کرنے والے عوامل متحرک ہوسکتے ہیں اس طرح چربی بطور ایندھن استعمال ہونے لگے گی،  فائبر سے بھرپور ہونے کی بنا پر پیٹ بھرا رہتا ہے اور بھوک کی خواہش نہیں رہتی اس طرح  وزن میں کمی ہونے لگتی ہے۔ اگر آپ وزن بڑھانا چاہتے ہیں تو ادرک کا استعمال کم کر دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر