
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر خزانہ امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر زیر خزانہ، امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان نے بجٹ کو حتمی شکل دینے سے پہلے صدر ریاست سے مشاورت اور تجاویز لیں تاکہ آزادکشمیر میں ایک ایسا بجٹ دیا جائے جو آزادکشمیر کی تعمیر و ترقی بالخصوص آزادکشمیر کی عوام کے لئے بہتر ثابت ہو۔
وزیر خزانہ نے اس سلسلے میں مختلف وزراء اور محکموں کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے حوالے سے بھی صدر ریاست کو آگاہ کیاجبکہ وزیر خزانہ نے صدر ریاست کو آزاد جموں وکشمیر بنک کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور بینک کی کارکردگی میں بہتر ی لانے اور دائرہ کار بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر خزانہ، امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان کے درمیان دیگر سیاسی اور آزادکشمیر کو درپیش مسائل اور باہمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے آزادجموں وکشمیر بینک کے صدر خاور سعید اور نائب صدر احتشام ملک نے بھی ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News