Advertisement
Advertisement
Advertisement

پروگرام کے دوران لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیشکش کر دی، کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟

Now Reading:

پروگرام کے دوران لڑکی نے امام الحق کو شادی کی پیشکش کر دی، کھلاڑی نے کیا جواب دیا؟

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بلے باز امام الحق کو پروگرام کے دوران شرکاء میں بیٹھی لڑکی کی جانب سے شادی کی پیشکش، کھلاڑی حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کو ایک نجی شو کے دوران شرکا میں بیٹھی لڑکی نے شادی کی پیشکش کردی جس پر کھلاڑی پہلے تو شرمائے اور حیران رہ گئے لیکن بعد ازاں معاملے کا دلچسپ انداز میں جواب دے ڈالا۔

امام الحق نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک تھے جس کے میزبان تابش ہاشمی ہیں اس دوران شو میں شریک نوجوان خوبرو لڑکی نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی جس پر میزبان تابش ہاشمی سمیت امام الحق بھی حیران رہ گئے، جبکہ وہاں موجود شرکا بھی ہکا بکا ہوگئے۔

لڑکی نے امام الحق کو پروپوز کرتے ہوئے کہا ’کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟ جس پر پہلے تو امام الحق حیران ہوئے، بعد ازاں میزبان تابش سے پوچھا کہ وہ اس بات کا کیا جواب دیں؟

تاہم لڑکی کے اصرار پر وہ خاموش ہوگئے، لڑکی نے امام الحق سے اصرار کرتے ہوئےکہا کہ ’سر پلیز میری بات کی عزت رکھ لیجیے گا جس پر کرکٹر نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کے لیے آپ کو میری والدہ سے بات کرنی پڑے گی کیوں کہ وہی اس بات کا مناسب جواب آپ کو دے سکیں گی۔

Advertisement

اس پر لڑکی نے جواب دیا کہ آپ جس کے پاس کہیں گے میں چلی جاؤں گی۔

دوسری جانب اپنے گزشتہ دنوں ایک دوسرے انٹرویو میں امام الحق کا شادی سے متعلق گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں اب تک محبت نہیں ہوسکی ہے اور دعا ہے کہ کبھی محبت نہ ہو۔

شادی کب ہوگی اس حوالے سے امام الحق نے کہا تھا کہ پہلے بابر اعظم شادی کریں گے  جس کے بعد وہ شادی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شادی بلیک میل کرکے کرائی گئی، فیروز خان کے دوسری بیوی پر سنگین الزامات
ڈکی بھائی کے جوا ایپ پروموشن کیس میں اہم پیشرفت
کیا ثنا جاوید اور شعیب ملک کا رشتہ ختم ہونے والا ہے؟ علیحدگی کی افواہیں زیرگردش
معروف کامیڈین عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے 4 سال بیت گئے
عائزہ خان کے بھائی کی شادی کے بعد نیا تنازع، مداح سارہ خان کے دفاع میں سامنے آگئے
انسانیت کے ماتھے کا جھومر؛ فرانسیسی اداکارہ اڈیل ہینل کی فلسطین کیلئے قربانی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر