Advertisement
Advertisement
Advertisement

حنا ربانی کھرکا یوکرین ڈونرز کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب

Now Reading:

حنا ربانی کھرکا یوکرین ڈونرز کانفرنس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب
حنا ربانی کھرکی یوکرین ڈونرز کانفرنس سے بہ ذریعہ ویڈیو لنک شرکت

وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھرنے یوکرین کے حوالے سے ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں بہ ذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پولینڈ کے دارالحکومت وارسو میں ہونے والی ہائی لیول ہونے والی کانفرنس سے خطاب میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے انعقاد میں پولینڈ اور سوئیڈن کے وزرائے اعظم کا کردار قابل تحسین ہے۔

حنا ربانی کھر نے یوکرین میں جاری جنگ میں عام شہریوں کی ہلاکت اور مہاجرین کو درپیش مسائل پر اظہار تشویش کیا۔

وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے طاقت کےعدم استعمال، علاقائی خودمختاری اور پائیدارامن و سلامتی کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر کو نافذ کرنے کے لیے پاکستان کے اصولی مؤقف پر بات کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کے لیے مسلسل سفارتی سطح پر کوششوں اور با مقصد مذاکرات پر زور دے رہا ہے۔

Advertisement

وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کانفرنس کے شرکاء کو بتایا کہ پاکستان یوکرین کے عوام کی مدد کے لیے انسانی  ہمدردی کی بنیادوں پر امدادی سامان کی دوسری کھیپ بھیجنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

15 ٹن امدادی سامان کی پہلی کھیپ مارچ میں روانہ کی گئی تھی۔ جس میں ادویات، اشیائے خورد و نوش اور دیگر اہم اشیاء شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر