بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما کا کہنا ہے کہ کمل حسن سے ملاقات کر کے ان کا دیرینہ خواب پورا ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کا ایک دیرینہ خواب پورا ہوگیا، وہ کمل ہاسن سے ملے اور اُن کے ساتھ تصویر بھی بنوائی اس دوران کپل شرما کی خوشی قابلِ دید تھی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کپل شرما شو میں پہلی بار کمل حسن بطور خاص مہمان شریک ہوئے، یوں معروف کامیڈین کپل کا خواب پایۂ تکمیل کو پہنچا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس موقع پر کمل ہاس کے ساتھ کپل شرما نے سیلفی لی، اُسے سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ یہ وہ لمحہ ہے’ جب میرا خواب پورا ہوا‘۔
انسٹاگرام اسٹوری پر شو کے سیٹ پر کمل ہاسن کے ساتھ لی گئی تصویر کے ساتھ کپل شرما نے جذبات سے بھری ایک پوسٹ بھی شیئر کی۔

کپل شرما کا کہنا تھا کہ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ کمل ہاسن کے ساتھ انتہائی خوبصورت وقت گزارا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کمل حسن کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ کیا زبردست اداکار، کیا ہی خوبصورت اور عظیم انسان ہیں، ہمارے شو کو عزت بخشنے کے لیے آپ کا شکریہ، سر۔
کپل شرما نے لیجنڈ اداکار کو اُن کی 3 جون کو ریلیز ہونے والی فلم وکرم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ ان تصاویر میں کمل حسن کے ساتھ ارچنا پورن سنگھ، کرشنا ابھیشیک اور کیکو شاردا بھی نظر آرہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
