Advertisement
Advertisement
Advertisement

کپڑوں سے مختلف داغ دور کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

Now Reading:

کپڑوں سے مختلف داغ دور کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

بچے ہویا بڑے کتنی ہی احتیاط کرلیں کھاتے ہوئے داغ لگ ہی جاتے ہیں ایسا اس وقت زیادہ ہوتا ہے جب آپ کسی دعوت میں مدعو کئے گئے ہوں کیوںکہ ایسی جگہوں پرکھانا لیتے وقت رش زیادہ ہوتا ہے تو کھانا گرنے کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔ اور اس وقت اسے صاف کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

ماہرین کا اس ضمن میں یہ کہنا ہے کہ جب بھی کپڑوں پر داغ لگ جائے اور آپ گھر سے باہر ہوتو پہلا کام یہ کریں کہ اس پر لگے کھانےکے ذرات کوکسی ٹشویا کپڑے سے صاف کرلیں تاکہ اس پر صرف داغ ہی موجود رہے اور گھر آکر فوراً داغ کو صاف کر لیں ورنہ وقت گزرنے کے ساتھ یہ پکے ہو جائیں گے۔

کھانے کےداغ  کی تین اقسام ہیں ان میں پروٹین، ٹینن اورگریس شامل ہے۔ اور اس حوالے سے ماہرین کا یہ کہنا ہے کہ پہلے ان کے بارے میں جان لیں کہ یہ کون سے داغ ہیں، اس طرح اسے صاف کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ داغوں کو صاف کئے بغیر انہیں مشین میں دھونے سے گریز کریں ورنہ یہ داغ مزید اچھی طرح سے صاف نہیں ہوں گے۔

ٹینن کے داغوں میں چائے، کافی، جوس، چاکلیٹ اور مصالحہ جات جیسے کیچپ، سرسوں اور گروی شامل ہے۔

Advertisement

پروٹین میں گوشت اور دودھ سے بنی اشیاء کے داغ ہوسکتے ہیں جیسی دہی یادودھ یا ماہرین کا کہنا ہے اگر آپ کسی داغ کو صاف کریں وہ سفید دھبہ چھوڑ دیں تو جان لیں کہ یہ پروٹین کے داغ ہیں۔

گریس جیسا کہ نام سے ظاہر ہورہا ہے یہ چکنائی کے داغ جیسے تیل کے ہوتے ہیں بشمول سلاد، ڈریسنگ اور مکھن وغیرہ کے داغ۔

ان سب داغوں کے لئے پہلے ایک اچھا ڈیٹرجنٹ کا انتخاب کریں تاکہ اسے پہلے صاف کیا جائے۔

ٹینن کے داغوں کے لئے سرکہ اور پانی کا محلول تیار کرکے داغوں پر استعمال کریں یا ایسی پروڈکٹ خرید لیں جن یہ اجزاء موجود ہوں یہ ٹینن کے داغوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پروٹین ار چکنائی کے داغوں کے لئے برتن دھونے والے ڈٹرجنٹ یا لیکویڈ کا انتخاب کریں کیونکہ یہ اسی کام کے لئے بنائیں جاتے ہیں۔ اور اسے ہمیشہ ٹھنڈے سے دھوئیں۔

Advertisement

کپڑوں سے تیل کے نشانات صاف کرنے کے لئے کارن اسٹارچ، کارن فلوریا بیبی پاؤڈرآزمائیں۔ اس مقصد کے لئے داغ پر یہ پاؤڈرڈال کرکچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں پاؤڈر چکنائی کو جذب کر لے گا اسے صاف کر کے اچھے سے ڈٹرجنٹ سے دھولیں۔

 کوشش کریں کسی بھی محلول کو داغ پر استعمال کرنے سے قبل اسے کسی اور جگہ استعمال کر کے دیکھ لیں کہ یہ کپڑوں پر نقصان کا باعث تو نہیں نے گا۔ یا اس کی تھوڑی سی مقدار داغ پر لگا کرنرم برش سے رگڑیں داغ صاف ہوجائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
جلد پر ٹیٹو کی مقبولیت کم، اب کونسا ٹیٹو ٹرینڈ بن گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر